بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک،اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

ISPR
ISPR

راولپنڈی۔18مارچ (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران کے جنوبی حصہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق تربت آواران روڈ اور گردونواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم کی وارداتوں سے تھا۔

مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ تین دنوں سے دہشت گردوں کے متعدد بارزیراستعمال مختلف راستوں پر گھات لگائی گئی ۔ نتیجے کے طور پر 3 دہشت گردوں کی پارٹی کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا۔ جس پر انہوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔