بھکر۔ 21 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ضلع کونسل بھکر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات وضلعی انتظامیہ کے افسران بھرپور انداز میں شجرکاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ …
بھکر،محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھرپور انداز میں شجرکاری کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں ،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
بھکر۔ 21 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ضلع کونسل بھکر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات وضلعی انتظامیہ کے افسران بھرپور انداز میں شجرکاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا فریضہ سر انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ شجرکاری صرف ایک موسمی مہم نہیں بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ درخت نہ صرف ہمارے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں
بلکہ آلودگی کے خاتمے،موسمی تغیرات سے نمٹنے اورصحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب اورکلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ہر تحصیل یونین کونسل،تعلیمی اداروں ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر شجرکاری مہم کے دائرہ کار کو وسعت دے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات بلدیاتی اداروں،تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی نگہداشت کو بھی یقینی بنائیں۔اس موقع پر ضلع کونسل کے لانز میں مختلف اقسام کے پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








