بھکر ،سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک سرائے مہاجر کا اچانک دورہ

سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک سرائے مہاجر کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کا معائنہ کیا۔

بھکر۔ 09 جون (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک سرائے مہاجر کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی بلاک، او پی ڈی، گائنی ڈیپارٹمنٹ لیبر روم سمیت دیگر طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بغور مشاہدہ کیا۔سی ای او صحت و آبادی نے او پی ڈی میں موجود مریضوں اور انکے ساتھ آئے ہوئے عزیز واقارب سے بات چیت کرتے ہوئے عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے حوالہ سے ان سے دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کے مسائل سنے اور موقع پر موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز نہ برتی جائے۔انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ ضروری ادویات کی بلا تعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری،بروقت اور باوقار انداز میں طبی سہولیات فراہم کرنا ہیلتھ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی ای او صحت و آبادی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کے لیے موافق ماحول کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں بعدازاں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک، سرائے مہاجر کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا

مزید خبریں