بھکر پولیس کی کارروائی، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

86
بھکر ،ماہ محرم الحرام کی آمد پر بھکر پولیس کا بھکر کے شہریوں کو ایک اہم پیغام

بھکر۔ 23 جنوری (اے پی پی):بھکر پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمدکی گئی۔ ملزم شاہد حسین ولد عبدالحمید چوہان عرصہ دراز سے منشیات کا مکروہ دھندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا۔

تھانہ سٹی بھکر پولیس نے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ملزم کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیاگیا۔ پولیس کا ضلع بھر کو ڈرگ فری بنانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔\378