بھکر کے مہر نعیم اللہ سیال پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں PTI منتخب

بھکر کے مہر نعیم اللہ سیال پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں PTI منتخب

بھکر ۔ 09 جون (اے پی پی):مہر نعیم اللہ سیال پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر منتخب، مختیار حسین خان کی مبارکباد تحصیل سپورٹس آفیسر مختیار حسین خان نے معروف سماجی شخصیت حاجی رفیع اللہ سیال کے بھائی مہر نعیم اللہ سیال کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر (PTI) کے عہدے پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں مختیار حسین خان نے کہا کہ مہر نعیم اللہ سیال کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، قابلیت، لگن اور عزم کا ثمر ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن جیسے شفاف اور مسابقتی ادارے کے ذریعے منتخب ہونا ایک بڑا اعزاز ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی جسمانی تربیت، کھیلوں کے فروغ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

امید ہے کہ مہر نعیم اللہ سیال اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ادارے کی ترقی اور نوجوان نسل کی مثبت رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔مختیار حسین خان نے مزید کہا کہ مہر نعیم اللہ سیال کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان دوسروں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہوتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ مستقل مزاجی اور محنت کے ذریعے بڑے سے بڑا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔آخر میں انہوں نے مہر نعیم اللہ سیال، ان کے بھائی حاجی رفیع اللہ سیال اور تمام اہلِ خانہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیوں، کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے اور اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔