بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی کیمونٹی کو مبارکباد

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے عید الاضحی کے موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی، ایثار، قربانی، ہمدردی ، احترامِ انسانیت اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے۔