لندن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تانبے کی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4635 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ میلبرن …
بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
لندن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تانبے کی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4635 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ میلبرن میں تانبے کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5498 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔








