بیوروکریٹس کے اثاثہ جاتی گوشواروں تک عوامی رسائی سے ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔پاک انٹرنیشنل بزنس فورم

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف) نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت بیوروکریٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کو سرکاری ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر کے عوام کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے گا۔پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف)کا اجلاس صدر محمد اعجاز تنویر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی حکومت …

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف) نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت بیوروکریٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کو سرکاری ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر کے عوام کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے گا۔پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف)کا اجلاس صدر محمد اعجاز تنویر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا جس کے تحت بیوروکریٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کو سرکاری ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر کے عوام کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے گا۔یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایات کے تحت اٹھایا گیا ہے، جسے فورم نے شفافیت، جوابدہی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل اور فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔

پی آئی بی ایف کے مطابق بیوروکریٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں تک عوامی رسائی سے ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور مفادات کے ٹکرائو جیسے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

فورم کا کہنا ہے کہ شفافیت دنیا بھر میں بہتر حکمرانی کا بنیادی اصول ہے اور اس سے پاکستان کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری حافظ محمود، چیف آرگنائزر معاذ قاضی سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔