دبئی ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اظہرعلی میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر 10 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ یونس خان 6 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین، مصباح الحق 5 …
تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، اظہرعلی 10 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے
دبئی ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اظہرعلی میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر 10 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ یونس خان 6 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین، مصباح الحق 5 اور شفیق ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے، ڈی کوک ترقی پا کر ٹاپ ٹین اور ڈوپلیسی ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، سٹیفن کک 18 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 25ویں نمبر پر آ گئے، یاسرشاہ بھی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔









