اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 22 فروری سے 25 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ موٹو بائیک 2026 ‘‘ میں شرکت کے لئے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش ترکیہ میں 22 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گی جس میں موٹر سائیکل …
ترکیہ میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 دسمبر تک طلب
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 22 فروری سے 25 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ موٹو بائیک 2026 ‘‘ میں شرکت کے لئے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش ترکیہ میں 22 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گی جس میں موٹر سائیکل ٹائر ،موٹر سائیکل ،موٹر سائیکل پارٹس اور اسیسریز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔









