کولمبو ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) تیسرے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو آخری چار میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ سری لنکا میں رواں ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو آخری چار میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے …
تیسرے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) آخری چار میچز کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
کولمبو ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) تیسرے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو آخری چار میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ سری لنکا میں رواں ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو آخری چار میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے کے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا اور دوسرے میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، گروپ بی کے پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ سنگاپور اور دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ہرحال میں بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے ہرانا ہو گا، شکست کی صورت میں گرین شرٹس ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔








