لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے معیشت، سرمایہ کاری اور جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے لیے متحرک اور جامع کیپٹل مارکیٹس کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید، مربوط اور سرمایہ کاری دوست کیپٹل مارکیٹ ایکو سسٹم کی ترقی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے۔ یہ فنانس تک رسائی …
جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، افتخار علی ملک
لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے معیشت، سرمایہ کاری اور جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے لیے متحرک اور جامع کیپٹل مارکیٹس کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید، مربوط اور سرمایہ کاری دوست کیپٹل مارکیٹ ایکو سسٹم کی ترقی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے۔
یہ فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے، بچت کو فروغ دینے، مارکیٹ کی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے اور طویل مدتی اقتصادیات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل کا قیام صحیح سمت میں ایک درست قدم ہے، کونسل کو سرحد پار مارکیٹوں کے انضمام، ٹیکنالوجی کے فروغ، ریگولیٹری اصلاحات اور قرض و ایکویٹی مارکیٹ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے مراعات پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ یہ اچھا شگون ہے کہ حکومت نے بہتر پرفارمنس والی منڈیوں کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے کپیٹل مارکیٹ میں شیئرز لانے والوں کو سرمایہ کاری تلاش کرنے میں مدد ملے گی اور سرمایہ کاروں کو محفوظ اور مسابقتی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، حکومت اور نجی شعبے، دونوں کو اس کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔









