جرمنی کا فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ رائونڈ سے باہر ہونا ڈرائونی فلم کی طرح ہے ،ہاورٹز

آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ

دوحہ۔2دسمبر (اے پی پی): چار مرتبہ کی عالمی فٹ بال چیمپئن ٹیم جرمنی کے فارورڈ کائی ہاورٹز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا 22ویں فیفا ورلڈ کپ کے گروپ رائونڈ سے باہر ہوجانا ایک ڈرائونی فلم کی طرح ہے۔

جرمنی کی ٹیم نے اپنے اپنے گروپ ای کے تیسرے اور آخری میچ میں کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود میگا ا یونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ سپین اور جرمنی 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔اسی طرح میچ ہارنے کے باوجود سپین کی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ۔

اسی گروپ ای کے البیت سٹیڈیم، الخور میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ تاہم دونوں ٹیمیں سپر 16 رائونڈ تک نہ پہنچ سکیں۔ کوسٹاریکا کو 2-4 گول سے شکست دینے کے بعد اپنے ایک بیان میں 23 سالہ فارورڈ کائی ہاورٹز نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ کے گروپ رائونڈ سے باہر ہوجانا ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے یہ ایک ڈرائونی فلم ہے۔ جمعرات کو گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے مایہ ناز فارورڈ کائی ہاورٹز نے میچ کے دوسرے ہاف میں 73 اور 85 ویں منٹ میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کائی ہاورٹز نے کہا کہ ٹیم کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ۔

ہاورٹز نے کہا کہ جب اس طرح ہوتا ہے، تو یہ ایک ڈرائونی فلم دیکھنے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ہاورٹز نے کہا جاپان کے خلاف گروپ ای کے ابتدائی میچ میں ٹیم کی شکست میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی باعث ہے۔