جشن آزادی کی آمد، جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز کے سٹالز

جشن آزادی کی آمد، جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز کے سٹالز

فیصل آباد۔10اگست (اے پی پی):اتوار14اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے فیصل آباد ڈویژن کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز، ہیٹس، ٹی شرٹس اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کے سٹالز سجناشروع ہو گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں جشن آزادی سے متعلقہ انتہائی خوبصورت، دلکش، دیدہ زیب، آرائشی ساما ن فروخت کیلئے رکھا گیا ہے جس میں بچے،بوڑھے اور جوان بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا ا صراف سے گریز کریں اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔