اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 15نومبرتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 4857000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15نومبرتک جننگ فیکٹریوں میں 4894000گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔پنجاب کی فیکٹریوں میں 15نومبرتک 2168000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی …
جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 15نومبرتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 4857000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال 15نومبرتک جننگ فیکٹریوں میں 4894000گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔پنجاب کی فیکٹریوں میں 15نومبرتک 2168000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 نومبر تک پنجاب کی جننگ فیکٹروں میں 2245000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 15نومبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں 2689000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15نومبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریو ں میں 2649000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔






