جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو۔4جون (اے پی پی):جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے ، جنیتھ لیانگے نے 76 اور نشان مادوشکا نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ اے کے لتھو سمپالا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

جواب میں جنوبی افریقہ اے نے مطلوبہ ہدف 41.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ڈیوالڈ بریوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں بیئرز سوان پول 43 اور کیگان پیٹرسن 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، دلشان مدوشنکا اور لکشن سینڈکان نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ڈیوالڈ بریوس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔