جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا۔ تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں علی رضا، محمد رفیع، سیف الرحمان، فیضان جنجوعہ، تیمور شیخ، بلال ، محمد عبد اللہ، ارباز ، راؤ عقیل احمد ، ایم عزیر، بلال اسلم، یاسر شنوار ، ارسلان خالد عبداللہ نزاکت ، زوہیب احسان، سفیان خان ، احتشام اسلم ، ارباز ایاز ، مرتضیٰ یعقوب، حمزہ فیاض، باقر ، ندیم خان ، زین شہزاد ، ارشد لیاقت ، مرتضیٰ یعقوب ، عبد الحنان شاہد ، عبد الرحمان ، عبد الوہاب، قیس ، رانا شعیب ، رانا ولید ، سلطان محمود ، نعمان خان ، حماد رضوان ، زکریا حیات ، ایم عدنان لڈو ، قیوم ڈوگر ، وقار علی ، بشارت علی ، بلال اکرم ، شعیب خان ، احمد رضا ، حسیب مسعود ، تیمور جاوید ، فیضان ملہی ، عبدالواجد اور مراد علی شامل ہیں ۔

ٹریننگ کیمپ کے پہلے روز کوچز پینل نے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول جانچنے کے لئے مختلف فزیکل ٹیسٹ لئے ۔ واضح رہے کہ مینز جونیئر ایشیاء کپ کا نواں ایڈیشن 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر سلالہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش، چائنیز تائپے، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔