جوہرآباد،وادی سون کے علاقے پنج پیر موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14افرد جاں بحق ، 12افراد شدید زخمی ہو گئے

86
مانسہرہ ،حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

جوہرآباد 18 مئی (اے پی پی):ضلع بنوں آنے والی مزدا گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے وادی سون کے علاقے پنج پیر موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14افرد جاں بحق ، 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔

صوبہ کے پی کے کے ضلع بنون سے محنت مزدوری کی خاطر محنت کشون کی فیملیان مزدا ٹرک پروادی سون آرہی تھی کہ وادی سون کے علاقے پنج پیر موڑ تھانہ نوشہرہ کے قریب تیز رفتار مزداگاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری حادثے میں ایک ہی خاندان کے 14افراد جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ٹیمیں اور اے سی نوشہرہ عرفان مارٹن موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی بتائی گئی ہے حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے جو محنت مزدوری کے سلسلے میں ضلع بنوں سے وادی سون خوشاب آ رہے تھے زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانانے اے پی پی کو بتایا کہ وادی سون مین پنج پیر کے مقام پر ہونے والے حادثہ مین امدای سر گرمیان اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن کی نگرانی مین جاری ہیں ۔ انہون نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتین ان کے آبائی گاؤن میں بھجوانے کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔