ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں، اس موقع پر سائلین کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنے مسائل، درخواستیں اور تجاویز براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کر سکیں
جہلم ،ڈپٹی کمشنرنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں

مزید خبریں
جہلم۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں، اس موقع پر سائلین کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنے مسائل، درخواستیں اور تجاویز براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کر سکیں۔ملاقات کے دوران مختلف محکموں سے متعلق عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری، شفاف اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ بعض معاملات کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور بہترین طرزِ حکمرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز اپنایا جائے اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی برقرار رکھی جائے گی اور شہریوں کے مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








