حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود کا پاکستان کی طرف سے ڈیبیو

راولپنڈی۔1دسمبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 کھلاڑیوں نے پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا جب ۔19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھا۔جمعرات سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے جن میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں ، میچ شروع ہونے سے قبل چاروں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپس دی گئیں ۔کپتان بابراعظم نے تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کیپس دی۔اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔\932