حب۔ 20 جنوری (اے پی پی):سندھ اور بلوچستان سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پولیس نے کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ ایرانی ڈیزل کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سندھ اور بلوچستان سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کارروائی لاکھوں روپے مالیت اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ ایرانی ڈیزل کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔موچکو چیک پوسٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ چھالیہ اور ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔
پہلی کارروائی میں اندرون بلوچستان کی جانب سے آنے والی کار سے 35 عدد بور وزنی 420 کلو چھالیہ برآمد کی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں حب چوکی کی جانب سے آنے والے ٹرالر کے خفیہ خانے سے 1300 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ برآمدہ مال و گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔