حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودہا میں بھی غریب اور نادار افراد کے لیے دیوار احساس کا افتتاح کر دیا گیا

سرگودھا۔28جنوری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودہا میں بھی غریب اور نادار افراد کو سردیوں کے گرم ملبوسات کی مفت فراہمی کے لئے دیوار احساس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیاـ۔کمشنر نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ ٹااہلی چوک پرصنعت زار کے ساتھ دیوار احساس کا افتتاح کیاـکمشنر نے احساس دیوار کے قیام کیلئے ڈپٹی کمشنر اور مخیر حضرات کی کوششوں کو سراہا۔

اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نبیل جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیوار احساس حکومت پنجاب کا ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے۔ کار خیر کے اس پروگرام میں 100 فیصد تعاون مخیر حضرات اور این جی اوز کا ہے ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی دیوار احساس و بازار قائم کیئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیوار احساس کے حوالے سے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے مکمل رابطے میں ہے۔صاحب حیثیت افراد گرم کپڑے اور جوتے دیوار احساس پر رکھ سکتے ہیں کار خیر کے اس کام کا دائرہ مزید بڑھایا جائیگاـ

کمشنر نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ ٹااہلی چوک پر قائم سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اور سبزیوں، فروٹ، گوشت ، پولٹری اور آٹے سمیت لگائے گیے دیگر سٹالز کا معائینہ کیا۔

مختلف اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو چیک کرنے کے علاوہ قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صارفین سے ملاقات کرکے سہولت بازار سے انہیں ملنے بارے ریلیف بارے دریافت کیا۔ کمشنر نبیل جاوید ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں قائم احساس دستر خواں کا بھی معائینہ کیا۔