خشک پھلوں اورمیوہ جات کی درآمدات میں 19.82فیصد اضافہ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):خشک پھلوں اورمیوہ جات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 19.82فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر2025کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی قومی درآمدات کا حجم 56.2ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کی مالیت 46.9ملین ڈالررہی تھی ۔ اس …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):خشک پھلوں اورمیوہ جات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 19.82فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر2025کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی قومی درآمدات کا حجم 56.2ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کی مالیت 46.9ملین ڈالررہی تھی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں خشک پھلوں اور میوہ جات کی ملکی درآمدات میں 9.3ملین ڈالر یعنی 19.82فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

مزید خبریں