خواہش ہے کہ کرکٹ سے علیحدگی کے بعد لوگ مجھے فائٹر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں، یونس خان

سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے اپنے مستقبل کے بارے فوری طور پر کوئی فیصلہ کرنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں جب تک ٹیم کو میری ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا، میں نے کبھی خود کو پاکستان کا عظیم کرکٹر نہیں سمجھا …

سڈنی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے اپنے مستقبل کے بارے فوری طور پر کوئی فیصلہ کرنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں جب تک ٹیم کو میری ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا، میں نے کبھی خود کو پاکستان کا عظیم کرکٹر نہیں سمجھا کیونکہ میرے نزدیک جاویدمیانداد، ظہیرعباس اور انضمام الحق عظیم بلے باز ہیں، میری خواہش ہے کہ جب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوں تو لوگ مجھے فائٹر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں، ٹیسٹ کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنا بڑی کامیابی ہو گی کیونکہ یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعث فخر بات ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply