خیبرپختونخوا میں 10926037افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں

پشاور۔19فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں10926037افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پرفل ویکسی نٹیڈافراد کی تعداد26935تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں14517403افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد28191ہے۔

اسی طرح9551419افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے والوں کی تعداد25008ہے۔

کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے 12سال سے اوپر افراد کی تعداد58.77فیصد جبکہ دوسری خوراک لینے والوں کی تعداد44.23فیصدہو گئی ہے ۔

کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے 18سال سے اوپر افراد کی تعداد70.04فیصد جبکہ دوسری خوراک لینے والوں کی تعداد53.56ہو گئی ہے ۔

صوبے میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرزسہولیات کی ٹوٹل تعداد1,096 ہے جن کو اب تک کورونا ویکسین کی 41028195خوراکیں موصول ہو چکی ہیں۔