دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں پاک فوج کی قربانیاں، 137افسران اور جوان شہید ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

143
ISPR

راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے دوران 137 افسران اور جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں۔

پیر کو پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور ان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔