راجن پور،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کاسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

راجن پور،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کاسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

راجن پور۔4ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ سیلاب زدہ علاقوں کے دو روزہ دورہ کے پہلے روز منگروٹھہ کے بعد چوٹی زیریں کے نزدیک موضع تل شمالی پہنچ گئے ۔ دورہ کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سردار عمار اویس احمد لغاری ، سید عبدالعلیم شاہ ، خواجہ نظام المحمود۔ جنرل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان ، زونل منیجر ، چیئرمین سردار بلال لاشاری ملک کریم نواز آرائیں ، محمد بلال لنڈ ، حسو خان کلوئ ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور محترمہ مریم نواز شریف کے حکم کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی ۔ سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے لیکن دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ لاہور سے تونسہ کے لئے اربوں روپے کے فنڈز آئے لیکن وہ یہاں پر خرچ ہوئے نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ میں تونسہ کے حالات کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےدکھ کی مداوا ممکن نہیں لیکن وزیراعظم کا عزم ہے کہ سیلاب سے تباہ ہونے والا ہر گھر آباد کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ کچھ لوگ جلسوں پر کروڑوں لگا رہے ہیں لیکن یہ وقت سیاست کا نہیں، بہتر ہو گا اس وقت سیاست نہ کی جائے ۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیلابی پانی سے ہونے والی تباہی کے ازالے کی ہرممکن کو شش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا ءکے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں لیکن حکومت ان کے ورثاء کو امدادی رقم کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

اس سے پہلے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین میں وفاقی حکومت کی طرف سے خشک راشن تقسیم کیا