اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 51 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شمارایات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2016ءکے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 3.6 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی درآمدات میں 51 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شمارایات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 51 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شمارایات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2016ءکے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 3.6 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2015ءکے دوران سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 7.090 ملین ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 51 فیصد یعنی 3.490 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








