روہن بھوپنا اور میٹ وی مڈل کوپ نے تل ابیب اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

Won the tennis tournament
Won the tennis tournament

تل ابیب۔3اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ نے تل ابیب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف میکسیکن کھلاڑی سانتیاگو گونزالز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار اینڈرس مولٹینی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنےنام کیا۔

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے اسرائیل میں جاری تھے جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹ وی مڈل کوپ نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کے حریف میکسیکن کھلاڑی سانتیاگو گونزالز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار اینڈرس مولٹینی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا دیا۔