ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک سے ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کراکتوبر2025تک کی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو1.428ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک سے ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کراکتوبر2025تک کی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو1.428ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے

،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو1.369ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 371ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرکے 329ملین ڈالرکے مقابلہ میں 13فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 362ملین ڈالرکے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.392ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6,146ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔