زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلینڈرسال کے دوران مجموعی طورپر3.18ارب ڈالرکااضافہ

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلینڈرسال کے دوران مجموعی طورپر3.180ارب ڈالرکااضافہ ہواہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ کیلنڈرسال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.409ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھاجس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.711ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.698ارب ڈالرتھا، 28نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.589ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلینڈرسال کے دوران مجموعی طورپر3.180ارب ڈالرکااضافہ ہواہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ کیلنڈرسال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.409ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھاجس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.711ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.698ارب ڈالرتھا، 28نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.589ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 14.575ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.014ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو2.76ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے، جاری کیلینڈرسال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2.864ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 316ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔