دبئی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوین فاسٹ باﺅلر برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں 12 ماہ کےلئے معطل کر دیاہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی …
زمبابوین فاسٹ باﺅلر برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار، 12 ماہ کےلئے معطل

مزید خبریں
دبئی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوین فاسٹ باﺅلر برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں 12 ماہ کےلئے معطل کر دیاہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں ایک سال کےلئے معطل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ویٹوری کا رواں سال فروری میں بھی باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں آئی سی سی نے ان کا باﺅلنگ ایکشن درست قرار دیتے ہوئے جون میں دوبارہ باﺅلنگ کی اجازت دے دی تھی۔ 26 سالہ ویٹوری زمبابوے کی جانب سے 4 ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 11 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔








