زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا

میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی
میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

ہرارے۔6اگست (اے پی پی):زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں زمبابوے نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوین ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 1-2 سے شکست دے چکی ہے۔