اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی، زووسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10900ارب روپے ریکارڈکیاگیاجوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 10967ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر2.5فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے،اعدادوشمارکے مطابق …
زیرگردش کرنسی، زووسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی، زووسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10900ارب روپے ریکارڈکیاگیاجوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6فیصدکم ہے،
پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 10967ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر2.5فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے،اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع(ایم ٹو) کاحجم 39715ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزروسیع کاحجم 39984ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،
جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر2.6فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 28771ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم28972ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر4.4فیصدکی کمی ہوئی ہے۔








