اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی ، بنکوں کے کھاتوں اور زروسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 14 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10ہزار967ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10ہزار950ارب روپے ریکارڈ کیا …
زیر گردش کرنسی ، بنکوں کے کھاتوں اور زروسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):زیر گردش کرنسی ، بنکوں کے کھاتوں اور زروسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 14 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10ہزار967ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10ہزار950ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی میں 3.1فیصداضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 14 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع کا حجم 39ہزار984ار ب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے کے اختتام پرزر وسیع کا حجم 39ہزار912ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں مجموعی طور پر2.1فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 14 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں بنکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 28ہزار972ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے کے اختتام پربنکوں کے کھاتوں کا حجم 28ہزار916ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بنکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر3.7فیصد کی کمی ہوئی ہے۔






