مظفرآباد ۔19نومبر (اے پی پی):سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے بریگیڈئیر (ر) سید انتخاب حسین گردیزی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بریگیڈئیر (ر) سید انتخاب حسین گردیزی انتہائی ہمدرد،نیک سیرت اور اعلیٰ پائے کے دانشور تھے،
مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔