ساتویں انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس فیئر 2025 کا آغاز،850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے صنعتی شعبے کی ترقی اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کی کاوشوں کا ایک اور ثمرجنوبی ایشیا کا سب سے بڑی سالانہ انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہو گیا۔چار روزہ ایونٹ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ فیئر 2025 جس میں 2,000 سے زائد عالمی و قومی برانڈز اور 55 ہزار …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے صنعتی شعبے کی ترقی اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)کی کاوشوں کا ایک اور ثمرجنوبی ایشیا کا سب سے بڑی سالانہ انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہو گیا۔چار روزہ ایونٹ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ فیئر 2025 جس میں 2,000 سے زائد عالمی و قومی برانڈز اور 55 ہزار سے زیادہ وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔ اس میگا ایونٹ میں 10 سے زائد ممالک سے آنے والے تقریباً 850 بین الاقوامی نمائش کنندگان بھی شرکت کر رہے ہیں جو پاکستان میں صنعت، سرمایہ کاری اور کنزیومر مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی کشش کا واضح ثبوت ہے۔

ایکسپو کا تھیم’’ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویشن‘‘ رکھا گیا ہے، جس کے تحت بیوٹی، ہوم، پرسنل کیئر، الیکٹرانکس، لائف اسٹائل اور جدید کنزیومر پراڈکٹس میں ہونے والی عالمی پیش رفت پیش کی جائے گی۔نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، اعلیٰ سطحی سیمینارز اور پینل ڈسکشنز بھی منعقد ہوں گے جن میں صنعت کے ماہرین، سرمایہ کار اور کاروباری رہنما مستقبل کی مارکیٹ ٹرینڈز، جدید ٹیکنالوجیز اور کاروباری مواقع پر اپنی آراء کا تبادلہ کریں گے۔ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین، ریٹیلرز، درآمد کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز اور انویسٹرز پہلی مرتبہ ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے جس سے نئی مصنوعات کی لانچنگ، B2B میچ میکنگ اور شراکت داری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق یہ نمائش پاکستان کی صنعتی ترقی، مینوفیکچرنگ سپورٹ اور عالمی سطح پرمیڈ ان پاکستانبرانڈ کی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی، انویویشن اور صنعتی اپ گریڈیشن کے فروغ میں اس پلیٹ فارم کا کردار انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔یہ ایونٹ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کو معیاری مصنوعات بنانے والے ممالک کی صف میں نمایاں مقام دلانے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گا۔