سبی میلہ 2022 کی مناسبت سے گزشتہ رات سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

کوئٹہ۔5مارچ (اے پی پی):سبی میلہ 2022 کی مناسبت سے گزشتہ رات سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

آتش بازی کا مظاہرہ رات گئے تک جاری رہا جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ آئٹمز میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لئے بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔