ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفائی اور آگاہی کے حوالے سے سرگرمیاں جاری

531

راولپنڈی ۔ 16 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفائی اور آگاہی کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں،گزشتہ روز مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جن میں صفائی کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے اور ستھرا پنجاب پروگرام میں عوامی شمولیت کو فرو سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایات کے مطابق کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے یونین کونسل 35، امام بارگاہ روڈ کی مارکیٹ میں خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا، اس مہم کے دوران ٹیم نے دکانداروں اور خریداروں کو ستھرا پنجاب پروگرام کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اب دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح صاف ستھرے بنائے جا رہے ہیں۔

پورے راولپنڈی ڈویژن میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا اور عوام کو صاف ماحول فراہم کرنا ہے،آگاہی مہم کے دوران شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ صفائی کی کوششوں میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ شہریوں کو یہ ترغیب دی گئی کہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور کچرا جگہ جگہ پھینکنے کے بجائے مقررہ جگہوں پر ڈالیں۔

صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے شہری درج ذیل ذرائع کا استعمال کر سکتے ہیں،ہیلپ لائن 1139 ،ستھرا پنجاب شہری ایپ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پررابطہ کریں،مہم کے دوران معلوماتی پیغام پرغ دینے پر زور دیا گیا۔ یہ آگاہی مہم نہ صرف شہریوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں شعور فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں اس بات کی ترغیب بھی دے رہی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں صفائی کو اولین ترجیح دیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت، وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ایک صاف، صحت مند اور خوبصورت پنجاب کی تشکیل کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔