سرکاری ڈیوٹیز / ٹیکسز کی وصولی کیلئے بینکوں کی تمام متعلقہ شاخیں 29 نومب کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں صبح 9بجے سے شام5بجے تک کھلی رہیں گی، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سرکاری ڈیوٹیز /ٹیکسز کی وصولی کیلئے بینکوں کی تمام متعلقہ شاخیں ہفتہ 29 نومبر 2025ء کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں صبح 9بجے سے شام5بجے تک کھلی رہیں گی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سرکاری ڈیوٹیز /ٹیکسز کی وصولی کیلئے بینکوں کی تمام متعلقہ شاخیں ہفتہ 29 نومبر 2025ء کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں صبح 9بجے سے شام5بجے تک کھلی رہیں گی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی کے معاملات دیکھنے والی این بی پی شاخیں)جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں وہ اوور دی کاؤنٹر ادائیگی کی سہولت کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کے لئے ہفتہ 29 نومبر 2025ء کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں صبح9بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

این بی پی کی وہ مقرر کردہ شاخیں جو حکومت کی رسیدیں اور ادائیگیاں دستی طور پر جمع کرتی ہیں، متعلقہ ایس بی پی-بی ایس سی فیلڈ آفس /ہیڈ آفس کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا تصفیہ اس دن کی کلیئرنگ کا عمل مکمل ہونے کے فوری بعد اُسی دن کریں گی۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ اُسی دن تصفیہ ہو، حکومت کی وصولیوں اور ادائیگیوں سے متعلق تمام آلات جو 29 نومبر، 2025ء کو بینک کاؤنٹرز پر پیش کئے جائیں گے، انہیں نِفٹ شام ساڑھے پانچ بجے خصوصی کلیئرنگ کے ذریعے جمع کر لے گا۔ نِفٹ ان آلات کی کلیئرنگ کی صورتحال بھی اُسی روز رات ساڑھے 11 بجے تک فراہم کرے گا۔

مزید خبریں