سرگودھا پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 اشتہاری مجرمان گرفتار

سرگودھا پولیس نےاشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے

سرگودھا۔ 09 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نےاشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ 24 میں 29 اشتہاری مجرمان ( کیٹگری اے 8،کیٹگری بی 14 ) اور 07 عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے