سرگودھا۔ 09 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی کاوشوں سے تھیلسیمیاکا شکار بچوں کے لیے 100 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت، سپرنٹنڈنٹ انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹمومن ناصر محمود پنوں کی زیر نگرانی تحصیل کوٹمومن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران سمیت …
سرگودھا پولیس کے زیراہتمام بلڈکیمپ کا انعقاد،پولیس افسران،شہریوں اور میڈیانمائندگان نے خون کے عطیات دیئے
سرگودھا۔ 09 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی کاوشوں سے تھیلسیمیاکا شکار بچوں کے لیے 100 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت، سپرنٹنڈنٹ انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹمومن ناصر محمود پنوں کی زیر نگرانی تحصیل کوٹمومن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران سمیت شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیئے ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔ تھیلسیمیا کے شکار معصوم بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ہمارا دیا ہوا خون کا ایک قطرہ کسی معصوم کی زندگی بچا سکتا ہے اور یہی سرگودھا پولیس کا اصل پیغام ہے۔









