سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس

سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام یونین آفس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت یونین کے صدر جی حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں سینئر صحافی محمد شفیق طاہر کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

سرگودھا۔ 09 جون (اے پی پی):سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام یونین آفس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت یونین کے صدر جی حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں سینئر صحافی محمد شفیق طاہر کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے محمد شفیق طاہر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسما ندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر ذوالفقار علی ہاشمی، مدثر ہاشمی،ملک طارق اعوان، خالد محمود بھٹی، رائے حسن محمود ڈھڈی، سید طاہر حسین بخاری شاکر علی چشتی ملک اعجاز احمد شاہ نواز جالب اور دیگر ممبران بھی موجودتھے۔اجلاس کےاختتام پرمرحومہ سمیت تمام مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور بخشش کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، امن و امان اور خوش حالی کے لیے بھی دعا مانگی۔ تعزیتی اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ یونین اف جرنلسٹ دستور اپنے ساتھیوں کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور باہمی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیتی رہے گی۔