سرگودہا پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار، رقم برآمد

سرگودھا۔12اپریل (اے پی پی):سرگودہا پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔ تھانہ پھلروان کی حدود میں3 رکنی مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر شہری رائومحمد امجد سے 39لاکھ 65 ہزارروپے لوٹ لیے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے شہری کے حوالے کردی ہے۔

شہری نے آر پی اوسرگودھا ، ڈی پی او سرگودھا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آر پی او سرگودھا فیصل رانانے سرگودھا پولیس کے بروقت ریسپانس اور ڈکیتی کی رقم برآمد کرنے اور ملزمان کو گرفتا ر کرنے پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھیں۔ عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں