سری لنکا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کرکٹ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا

میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی
میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

پالے کیلی۔5جولائی (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 جولائی کو پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بھارتی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 4 جبکہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی خواتین ٹیم نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکن ویمن کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ بھارتی خواتین ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کے لئے پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے جہاں وہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت چکی ہے۔

متھالی راج کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کر رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی 20 میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلے گئے جبکہ تینوں ون ڈے میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکن ٹیم چماری اتھاپتھوکی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔