سعودی عرب، دمام اور قطیف میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز

188
Saudi Arabia

ریاض۔9نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے دمام اور قطیف میں الشرقیہ میونسپلٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ سعودی کمپنی ساپٹکو کے تعاون سے الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دمام میں الیکٹرک بس کا افتتاح نئے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت کیا گیا ہے، اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے 85 بسیں فراہم کی گئی ہیں جو یہ 8 روٹس پر چلائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 37 نشستوں پر مشتمل الیکٹرک بسیں جدید معیار کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان بسوں میں وائی فائی اور یو ایس بی سمیت تمام سہولتیں موجود ہیں۔