سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا

ایف آئی ایچ مینز فائیوسائیڈورلڈکپ،نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-5گولز سے شکست دے دی،الیگزینڈر کی ہیٹرک

کراچی۔7نومبر (اے پی پی):سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن سے پیر کو یہاں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور مصر کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید،26ویں منٹ میں محمد سفیان،39ویں منٹ میں ارشد لیاقت اور44ویں منٹ میں محمد سفیان نے اپنا دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔

مصر کی جانب سے واحد گول 50ویں منٹ میں محمد راغب نے اسکور کیا۔پاکستان تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ 9نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر15 منٹ پرکھیلے گا۔ مزکورہ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔