لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس (اے آئی ایم ) کے نمائندوں نے پیر کو یہاں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے فنانس اور کاروباری ترقیاتی خدمات کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا،جس کی صدارت سمیڈا کی قائم مقام سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کی۔ اجلاس میں سمیڈا کے جی ایم مائیکرو انٹرپرائزز …
سمیڈا اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے نمائندوں کا فنانس اور کاروباری ترقیاتی خدمات بڑھانے کیلئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد
لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس (اے آئی ایم ) کے نمائندوں نے پیر کو یہاں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے فنانس اور کاروباری ترقیاتی خدمات کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا،جس کی صدارت سمیڈا کی قائم مقام سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کی۔ اجلاس میں سمیڈا کے جی ایم مائیکرو انٹرپرائزز ڈویژن ا شفاق احمد ، جی ایم جینڈر اینڈ سسٹین ایبلٹی شہریار اور اخوت اسلامی مائیکرو فنانس کے چیف کریڈٹ آفیسر شہزاد اکرم اور دیگر سینئر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سمیڈا کی قائم مقام سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے بتایا کہ یہ اجلاس وزیر اعظم کے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ وژن کی روشنی میں شروع کی جانے والی ان کوششوں کا حصہ ہے
جس کے تحت ملک میں چھوٹے کاروباروں کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم کی رہنمائی میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سمیڈا کے جی ایم مائیکرو انٹرپرائزز ڈویژن اشفاق احمد نے اس موقع پر مالی شمولیت اور مائیکرو لون کو فروغ دینے کے لیے اخوت اسلامک فنانس کے تعاون کی تعریف کی جبکہ جی ایم جینڈر اینڈ سسٹین ایبلٹی شہریار طاہر نے کہا کہ سمیڈا اے آئی ایم کی فراہم کردہ تحقیق کی کی بنیاد پر انٹرپرینیورز کے لیے ٹارگٹڈ انٹروینشن ڈیزائن کرے گا۔ اجلا س میں اخوت اسلامک فنانس کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف کریڈٹ آفیسر شہزاد اکرم نے امید کی کہ سمیڈا اور اخوت کے درمیان مضبوط شراکت داری گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور بلوچستان میں مائکرو بزنس بالخصوص خواتین تاجروں کیلئے کاروباری ترقی کا موجب بنے گی۔









