سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کی خبریں درست نہیں، ترجمان این ایچ اے

سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کی خبریں درست نہیں، ترجمان این ایچ اے

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کی خبریں درست نہیں۔

منگل کو ترجمان این ایچ اے کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے حب پل منہدم ہوگیا تاہم حب بائی پاس کو متبادل محفوظ راستے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، حب بائی پاس کی لمبائی 11 کلومیٹر ہے۔

یہ بائی پاس موضع بیروٹ (مکی مسجد) سے شروع ہو کر کسٹم چیک پوسٹ پر قومی شاہراہ سے ملتا ہے۔ نئے پل کی تعمیر کیلئے ماہرین تعمیرات سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔