سندھ بینک کا قبل از ٹیکس نفع 1776 ملین روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) 30 ستمبر 2016ءکو ختم ہونے والے نوماہ کے دوران سندھ بینک کا قبل از ٹیکس نفع 1776 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ سندھ بینک کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق اس دوران بینک کے ڈیپازٹس‘ قرضوں کے اجراءاور منافع کی شرح میں 22.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بینک کے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ڈیپازٹس اور قرضوں کے اجراءکا …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) 30 ستمبر 2016ءکو ختم ہونے والے نوماہ کے دوران سندھ بینک کا قبل از ٹیکس نفع 1776 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ سندھ بینک کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق اس دوران بینک کے ڈیپازٹس‘ قرضوں کے اجراءاور منافع کی شرح میں 22.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بینک کے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ڈیپازٹس اور قرضوں کے اجراءکا حجم 84.08 روپے رہا تھا جو جاری سال کے نو ماہ کے دوران بڑھ کر 102.76 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹس کے مطابق سندھ بینک نے رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے بینک کے قبل از ٹیکس منافع 1776 ملین روپے تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply